ٹی 20 ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی اہم بیٹھک لیکن اس دوران کونسی ویڈیو دیکھی جاتی رہی؟

ٹی 20 ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور ...
ٹی 20 ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی اہم بیٹھک لیکن اس دوران کونسی ویڈیو دیکھی جاتی رہی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی اہم بیٹھک ہوئی جس دوران  شکست پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی تاہم کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے 2017 چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے فاتح ٹیم کے اراکین کے مختصر انٹرویوز دکھائے گئے۔

جیونیوز کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور کھلاڑیوں نے انہماک کے ساتھ چیمپئنزٹرافی فائنل کی ویڈیو دیکھی، کھلاڑیوں سے دبئی اجلاس میں بھارت سے میچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس دوران کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ پر چیمپئنز ٹرافی کی مثال دی گئی۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل رہیں اور اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں  جب کہ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کوہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔