ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، گروپ اے سے کون سی ٹیمیں مین راونڈکھیلیں گی؟ تفصیلات آپ بھی جانیے

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، گروپ اے سے کون سی ٹیمیں مین راونڈکھیلیں گی؟ تفصیلات آپ ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، گروپ اے سے کون سی ٹیمیں مین راونڈکھیلیں گی؟ تفصیلات آپ بھی جانیے

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے اہم میچ میں نمبییا نے آئر لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔نمبییا کی ٹیم اب پاکستانی ٹیم کے گروپ میں شامل ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔

نمبییا کی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔باؤلنگ کے بعد نمبییا کے بلے بازوں نے اہم میچ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔نمبییا کی جانب سے ارسمس سب سے نمایاں بلے باز  رہے،انہوں نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویزے 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔آئرلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں کمیفر نے حاصل کیں۔

آئرلینڈ نے نمبییا  کو  جیتنے کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا  تھا۔ آئرلینڈ نے نمبییا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ آئرلینڈ کے لیے زیادہ مفید ثابت نہ ہوا اور آئر لینڈ کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔اوپپنگ بلے بازوں نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ان کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔آئرلینڈ کی جانب سے پال سڑلنگ 38 اور کیون اؤبرائن 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔  نمبییا  کی جانب سے فرائیلنک نے تین جبکہ ڈیوڈ ویزے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبیرنی نے کہا کہ مجھے بڑے کھیل میں بورڈ پر رنز جوڑنے کا آئیڈیا پسند آیا ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔نمبییاے کپتان گیہرڈ نے بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، یہ ہماری لیے نئی پچ ہے اس لیے ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئرلینڈ کس طرح کھیلتا ہے اور پھر یہ تجربہ بیٹنگ کے وقت استعمال کیا جائے گا ۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، سٹیفن بارڈ کی جگہ پیکی کوشامل کیا گیاہے ۔ہم اپنی طرف سے ایک ایکسٹر سپینر کھلانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے تبدیلی کی گئی ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -