آٹو گراف سے شادی تک کا سفر، مشتاق احمد نے دلچسپ کہانی سنا دی

آٹو گراف سے شادی تک کا سفر، مشتاق احمد نے دلچسپ کہانی سنا دی
آٹو گراف سے شادی تک کا سفر، مشتاق احمد نے دلچسپ کہانی سنا دی

  

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئرکردی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایاکہ  میں نے پسند کی شادی کی لیکن اس میں والدین کی مرضی بھی شامل تھی،  میری اہلیہ سے شادی سے پہلے ملاقات کی کہانی بھی بہت ہی دلچسپ ہے، ایک عشائیے پر  وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میرے ساتھ تھے تو ایک خاتون ان سے آٹو گراف لے رہی تھیں، میں نے اس خاتون سے کہا کہ میں بھی تو کھلاڑی ہوں، آپ میرا آٹو گراف بھی تو لیں تو بس یہیں سے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 45 فیصد افراد والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور 55 فیصد پسند کی شادی کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -