آٹھ ہزار480 دیہاتوں کو بجلی مہیا کرنے کا 95فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ، وزیر توانائی سندھ 

آٹھ ہزار480 دیہاتوں کو بجلی مہیا کرنے کا 95فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ، وزیر توانائی ...
آٹھ ہزار480 دیہاتوں کو بجلی مہیا کرنے کا 95فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ، وزیر توانائی سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ولیج الیکٹریفیکیشن پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر توانائی سندھ امتیاز  شیخ نے بتایا کہ آٹھ ہزار480دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا ٹارگٹ 95فیصد حاصل کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بتایا کہ 8480دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا ٹارگٹ رکھا تھا جن میں سے 95فیصد یعنی 8082 دیہات کو بجلی فراہم کر چکے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاور سپلائی کی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ، بجلی مہیا کرنے سے گاو¿ں کی زندگی کا معیار بہتر ہوتا ہے ، گاو¿ں میں ٹرانسفارمر جل جائے تو لوگ دفاتر کے چکر کاٹتے ہیں ، عوام کی شکایات کے تدارک کیلئے مکینزم بنایا جائے ۔