ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ اور نامیبیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ نہایت ہی اہمیت کا حامل ، جیتنے والا صرف پلے آف میں نہیں جائے گا بلکہ اور کیا فائدہ ہو گا؟ جانئے 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ اور نامیبیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ نہایت ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ اور نامیبیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ نہایت ہی اہمیت کا حامل ، جیتنے والا صرف پلے آف میں نہیں جائے گا بلکہ اور کیا فائدہ ہو گا؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئرلینڈ نے آج کوالیفائنگ راونڈ کے اہم ترین میچ میں نامیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ’ڈو اور ڈائی ‘ کی سی حیثیت رکھتا ہے ۔
شارجہ میں آئرلینڈ اور نامیبیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جیتنے والا نہ صرف پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لے گا بلکہ آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی بھی کر جائے گا جو کہ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ۔آئرلینڈ اور نامیبیا نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک صرف ایک ہی ٹی ٹوینٹی کھیلا ہے جس میں آئرلینڈ نے نامیبیا کو 27 رنز سے شکست دی تھی ۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبیرنی نے کہا کہ مجھے بڑے کھیل میں بورڈ پر رنز جوڑنے کا آئیڈیا پسند آیا ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔نامیبیا کے کپتان گیہرڈ نے بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، یہ ہماری لیے نئی پچ ہے اس لیے ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئرلینڈ کس طرح کھیلتا ہے اور پھر یہ تجربہ بیٹنگ کے وقت استعمال کیا جائے گا ۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، سٹیفن بارڈ کی جگہ پیکی کوشامل کیا گیاہے ۔ہم اپنی طرف سے ایک ایکسٹر سپینر کھلانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے تبدیلی کی گئی ۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -