اگر آج بھی قوم نہ گھبرائی تو ۔۔۔ حافظ حمد اللہ نے بڑی بات کہہ دی 

اگر آج بھی قوم نہ گھبرائی تو ۔۔۔ حافظ حمد اللہ نے بڑی بات کہہ دی 
اگر آج بھی قوم نہ گھبرائی تو ۔۔۔ حافظ حمد اللہ نے بڑی بات کہہ دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں، اگر عوام آج بھی نہ گھبرائے تو مہنگائی کا سونامی لے ڈوبے گا۔

مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیمو وکریٹک ( پی ڈی ایم ) سڑکوں پر آچکی ہے ، تحریک کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف قوم کی آواز بن کر سڑکوں پر ہے ، پی ڈی ایم ذات ، اقتدار کی نہیں مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔

حافظ حمدا للہ نے کہا کہ پٹرول اور اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، یوٹیلیٹی سٹوروں سمیت مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ،پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے کہ اب گھبرانے کا وقت آچکا ہے ، آج بھی قوم نہیں گھبرائی تو مہنگائی کا سونامی لے ڈوبے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -