عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، وزیر اعظم کی ہدایت

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، وزیر اعظم کی ...
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، وزیر اعظم کی ہدایت

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک روزہ دورہ لاہور پر موجود وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ، وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ، مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی ہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام عوامی فلاحی منصوبوں کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا، قانون سب کیلئے برابر ہے ، قانون کی بالا دستی کیلئے حکومت ہر ممکن قدم کر رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -