پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو میٹنگ میں کیا مشورہ دیاہے ؟ جانئے

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو میٹنگ میں ...
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو میٹنگ میں کیا مشورہ دیاہے ؟ جانئے

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔بورڈ سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصیحت کی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -