انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کتنے روپے کا ہو کر بند ہو گیا ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کتنے روپے کا ہو کر بند ہو گیا ؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کتنے روپے کا ہو کر بند ہو گیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں چار پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 174.30 روپے تک ٹریڈ ہو تا رہا تاہم دن کے ڈھلنے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قیمت بھی ڈھلتی گئی ، کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ باقی رہا اور یوں ڈالر 173.96 روپے سے بڑھ کر 174 روپے پر بند ہو گیا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام میں ابھی کچھ دیر باقی ہے تاہم اب بھی مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے ،آج صبح کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 821 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 45 ہزار 180 پوائنٹس تک گر گیا ، لیکن پھر کچھ بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس نے واپس کا سفر شروع کیا ، ا ب تک مارکیٹ میں 193 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیک 45 ہزار 628 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -