شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل 

شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل 
شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ معیشت کی تباہی ، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام  بھرپور انداز میں شرکت کریں اور حکومت  پر عدم اعتماد کا پیغام دیں ، اس حکومت کو مزید مہلت دینے کا مطلب عوام کیلئے مزید بیروزگاری ، تباہی اور مہنگائی ہے ۔

شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے ، مرکزی ، صوبائی  اور ضلعی سطح پر پارٹی رہنماؤں ، شہریوں ،  تاجر تنظیموں سے ان احتجاجوں میں شرکت کی اپیل کی ۔

مزید :

قومی -سیاست -