لاپتہ ارکان اسمبلی کا معاملہ ، بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن نے چیف جسٹس بلوچستان کو خط  لکھ دیا

Oct 22, 2021 | 04:38 PM

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ کے ارکان اسمبلی کے لا پتہ ہونے پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق  چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں 8ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ،خط میں غائب ہونے والے چار ممبران کی بازیابی کامعاملہ اٹھایاگیا۔ خط میں کہا گیا کہ لا پتہ ارکان کووزیراعلیٰ بلوچستان نے حبس بےجا میں رکھا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا کہ غائب ہونے والے ارکان  کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ جرم میں ملوث افرادکےخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 

بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کی جانب سے گورنر بلوچستان ، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بھی خط ارسال کئے گئے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جا چکی ہے جس کی حمایت 33 ارکان نے کی تھی ، اب مقررہ تاریخ پر  وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہوگی ۔ 34 ارکان اسمبلی بلوچستان سپیکر صوبائی اسمبلی کے گھر پر پناہ لئے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں