وزیر اعظم نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دیدی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کی درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دیدی ۔
لاہور میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی درخواست کی گئی تھی ، وزیر اعظم نے منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری ملنے کے بعد چودھری سرور نے کہا کہ علاقے کے عوام سے یونیوسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر رہے ہیں ۔ یونیورسٹی کی منظوری دینے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں ۔