ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 107682 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1793 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔