پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں اور تمام اقدامات آئین اورقانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری بلدیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -