کراچی میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا 

کراچی میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا 
کراچی میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلشن اقبال میں بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرڈالا جبکہ بیٹے کے تشدد سے ماں بھی زخمی ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے باپ کے سر پر لوہے کی وزنی راڈ سے حملہ کیا جس کے باعث والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزم داود نشے کا عادی تھا اور بحالی سینٹر میں زیر علاج تھا جہاں سے چند روز قبل ہی گھر آیا تھا۔کراچی پولیس کے مطابق ملزم نے والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کیا اور فرار ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 70سالہ سلیم کے نام سے ہوئی اور آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -