ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، کون کونسی ٹیموں نے کوالیفائی کیا؟ مکمل تفصیلات جانیے

ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، کون کونسی ٹیموں نے کوالیفائی کیا؟ مکمل ...
ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، کون کونسی ٹیموں نے کوالیفائی کیا؟ مکمل تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں نیدر لینڈز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

سری لنکا نے 45 رنز کا ہدف 8ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے پریرا 33 رنز بناکر سسب سے نمایاں بلے باز رہے۔نیدرلینڈز نے سری لنکا کو آخری کوالیفائنگ راؤنڈ میچ جیتنے کے لیے 45 رنز کا ہدف دیا تھا۔نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 10 اوورز میں 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیدر لینڈز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں۔ صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کمارا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں گروپ ون میں جبکہ سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل دیگر ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلیں گی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -