پنجاب پولیس کے 368 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پنجاب پولیس کے 368 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
پنجاب پولیس کے 368 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس کے 368سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہد ے پر ترقی دید ی گئی ۔ترقی پانے والے انسپکٹرز کی پرموشن کے حوالے سے نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک کی زیرصدارت اجلاس ہو ا جس میں  368 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اجلاس میں 700 سے زائد سب انسپکٹرز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ترقی پانے والے سب انسپکٹرز میں محمد تنویر، تیمور ملک، غلام علی ، محمد اقبال ، قلب عباس،اقبال مسیح گل، محمد وارث، محمد اشرف، محمد اصغر، محمد صدیق، محمد نواز، غلام عباس، امتیاز حسین، ارشاد علی، شوکت علی ، حامد حسین، اشرف حسین، محمد ریاض، اکرم علی، غلام رسول، مظفر علی، مشتاق احمد، محمد خالق ، اعجاز خان، خورشید احمد، فرحت بی بی، فضا اعظم، قمر فرید، وسیمہ اکرم، محمد نعیم، رفیع اللہ خان، شبیر حسین اعوان ملک، رضوان لطیف، سناور حسین، عابد علی، اسد عزیز اور حمزہ نواز  وغیرہ شامل ہیں۔