فاسٹ اور سپن باولنگ کے شعبوں میں پاکستان اور بھارت میں سے کس ٹیم کو برتری حاصل ہے ؟ محمد عامر نے بتا دیا 

فاسٹ اور سپن باولنگ کے شعبوں میں پاکستان اور بھارت میں سے کس ٹیم کو برتری ...
فاسٹ اور سپن باولنگ کے شعبوں میں پاکستان اور بھارت میں سے کس ٹیم کو برتری حاصل ہے ؟ محمد عامر نے بتا دیا 

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے ، لیکن بھارت کا سپن اٹیک پاکستان سے بہتر ہے۔

ایک انٹر ویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی او ر بھمرا کا کوئی مقابلہ نہیں کیو نکہ شاہین ابھی جوان ہے اور بھمرا تجربہ کار باولر ہے ،وہ ڈیتھ اوورز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین باولر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین اس وقت پاکستان کے بہترین باولر ہے جس طرح وہ پچھلے سال ، ڈیڑھ سال میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،شاہین آفریدی نئی گیند کے ساتھ بھی بہترین باولر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاہین اچھا کر رہے ہیں اور حارث رو¿ف بھی۔ یہ ڈیتھ اوورز میں بہترین ٹی 20 باولر زہیں۔ بھارت کے نقطہ نظر سے ، بھوی آئی پی ایل میں جدوجہد کر رہے تھے ، اس لیے بھمرا صرف ایک ہی ہے جو آپ کہہ سکتے ہیں کہ اچھی باولنگ کر رہے ہیں ۔محمد عامر نے مزید کہا کہ اشون ، جدیجہ اور چکر ورتی نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ 

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -