چین میں سکول بند، پروازیں منسوخ ، کورونا کی وباءکے دوران دوست ملک سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

چین میں سکول بند، پروازیں منسوخ ، کورونا کی وباءکے دوران دوست ملک سے ایک اور ...
چین میں سکول بند، پروازیں منسوخ ، کورونا کی وباءکے دوران دوست ملک سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ہونے پر پروازیں کینسل کر دی گئی اور سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے اس نئے پھیلاﺅ کو سیاحوں کے ایک گروپ سے جوڑا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر وائرس لے کر چین گئے۔ اس نئے حملے میں وائرس زیادہ ترشمالی اور شمالی مغربی علاقوں میں پھیلا ہے او روہیں سے وائرس کے نئے مریض بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین نے تاحال بارڈر بہت حد تک بند کر رکھے ہیں اور جو لوگ ملک میں آتے ہی ان کو کڑی سکریننگ سے گزار ا جاتا ہے۔ جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آئیں، اس علاقے میں کڑا لاک ڈاﺅن لگا دیا جاتا ہے۔ ان اقدامات کے سبب چین میں وائرس کے مقامی پھیلاﺅ کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے تاہم بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی سامان یا لوگوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اس حالیہ پھیلاﺅ کو بھی غیرملکی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

یہ سیاح شنگھائی آئے اور وہاں سے چینی صوبے گانسو اور اندرون منگولیا تک گئے۔ ان علاقوں کے علاوہ بیجنگ اور دیگر شہروں میں بھی وائرس کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں اوران کا تعلق انہی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ مقامی حکومتوں نے اس نئے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن کر دئیے ہیں۔ دو ایئرپورٹس ’ژی‘ اور لین ژو پر آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام پبلک مقامات بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -