فضائی سفر کے دو ران ائیر ہوسٹس نے پرواز کے اُڑان بھرتے ہی مسافروں کی تواضع شروع کر دی لیکن طریقہ ایسا کہ کسی کو یقین نہ آئے

فضائی سفر کے دو ران ائیر ہوسٹس نے پرواز کے اُڑان بھرتے ہی مسافروں کی تواضع ...
فضائی سفر کے دو ران ائیر ہوسٹس نے پرواز کے اُڑان بھرتے ہی مسافروں کی تواضع شروع کر دی لیکن طریقہ ایسا کہ کسی کو یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران ایئرہوسٹسز ٹرالی میں کھانے پینے کی اشیاءلے کر آتی ہیں اور مسافروں کو پیش کرتی ہیں تاہم گزشتہ دنوں ایک پرواز میں کچھ ایسے طریقے سے کھانے کی اشیاءمسافروں کو مہیا کی گئیں کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تولوگ دنگ رہ گئے۔

دی سن کے مطابق ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پرواز میں ایئرہوسٹسز ٹرالی میں اشیاءلے کر نہیں آتیں بلکہ جب جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا ہے تو جہاز کے اگلے حصے کی طرف سے درمیانی راستے میں کھانے کے پیکٹ لڑھکا دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کرتے ہوئے جہاز چونکہ آگے سے بلند ہوتا ہے لہٰذا یہ پیکٹ سیٹوں کے درمیانی راستے میں پیچھے کی طرف تیزی سے سرکتے چلے جاتے ہیں اور جو مسافر ہاتھ نیچے کرکے انہیں پکڑ سکا، اس نے پکڑ لیا،باقی دیکھتے رہ گئے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ پرواز کے عملے نے تفریح طبع کی غرض سے یہ اقدام کیا۔

انہوں نے پہلےاعلان کیا کہ جو مسافر پیکٹ پکڑ لے گا وہ اس کھانے سے لطف اندوز ہو گا،اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیکٹ لڑھکانے شروع کر دیئے۔کمنٹس میں کئی مسافر بتا رہے ہیں کہ انہیں بھی ایسا تجربہ ہو چکا ہے، ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”ایک بار میں ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز میں سفر کر رہا تھا کہ اس کے عملے نے بھی تفریح طبع کے لیے یہی کام کیا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -