بھوت بن کر ڈرانے کی کوشش لڑکی کو مہنگی پڑ گئی، گولی مار دی گئی

بھوت بن کر ڈرانے کی کوشش لڑکی کو مہنگی پڑ گئی، گولی مار دی گئی
بھوت بن کر ڈرانے کی کوشش لڑکی کو مہنگی پڑ گئی، گولی مار دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک لڑکی کو بھوت بن کر لوگوں کو ڈرانا مہنگا پڑ گیا۔ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ دی سن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میکسیکو کے علاقے نوکیپلن ڈی جواریز میں پیش آیا جہاں لڑکی اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرینک کر رہی تھی اور انہیں رات کے وقت بھوت بن کر ڈرانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس لڑکی کی عمر 20سے 25سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
اس نے بھوتوں جیسا لباس پہن رکھا تھا اور سڑک لوگوں کو ڈرا رہی تھی کہ کسی نے اسے گولی مار دی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سفید چغہ پہنے یہ لڑکی لوگوں کو ہاتھ ہلا ہلا کر ڈرا رہی ہوتی ہے کہ اچانک گولی چلنے کی آواز کے ساتھ وہ زمین پر ڈھے جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گولی لگنے سے لڑکی کی موقع پر ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔ پولیس نے اس کی لاش ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔اس کیس میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی پولیس کی طرف سے مقتولہ کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -