فلم کی شوٹنگ کے دوران اصلی گولی چل گئی، خاتون ہلاک ، ڈائریکٹر بھی زخمی ہو گیا 

فلم کی شوٹنگ کے دوران اصلی گولی چل گئی، خاتون ہلاک ، ڈائریکٹر بھی زخمی ہو گیا 
فلم کی شوٹنگ کے دوران اصلی گولی چل گئی، خاتون ہلاک ، ڈائریکٹر بھی زخمی ہو گیا 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون سے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے خاتون ہلاک اور ڈائریکٹر زخمی ہو گیا۔ دی سن کے مطابق الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کے سیٹ پر موجود تھے جہاں ان سے حادثاتی طور پر فلموں میں استعمال ہونے والی بندوق سے گولی چل گئی۔ گولی فلم کی خاتون کیمراویمن اور ہدایت کار کو لگی جنہیں زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

42سالہ ہیلینا ہچینز نامی کیمرا ویمن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ہدایت کار جوئیل سوزا ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ 63سالہ اداکار بالڈون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے تاہم تاحال مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ بالڈون اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اور اس میں مرکزی کردار بھی خود ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -