دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ایک دہشت گرد مار ا گیا

دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ایک دہشت ...
دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ایک دہشت گرد مار ا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  دوران آپریشن پاک فوج کے دو  جوان شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشتگردہلاک ہوا۔شہیدہونیوالوں میں نائیک خلیل اورسپاہی شاکراللہ شامل ہیں۔مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت حمد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔فائرنگ کا تبادلہ سیکیورٹی فورسزکےشمالی وزیرستان کےعلاقےمیران شاہ میں آپریشن کے دوران ہوا۔آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا تھا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -