Infinite ScaleUp کی جانب سے DigiX کا آغاز-نوجوانوں کے لیے پاکستان کی پہلی   ڈیجیٹل کمیونٹی کا قیام

Infinite ScaleUp کی جانب سے DigiX کا آغاز-نوجوانوں کے لیے پاکستان کی پہلی   ڈیجیٹل ...
Infinite ScaleUp کی جانب سے DigiX کا آغاز-نوجوانوں کے لیے پاکستان کی پہلی   ڈیجیٹل کمیونٹی کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) Infinite SacleUp   گروپ آف کمپنیز نے پاکستان کی پہلی  ڈیجیٹل کمیونٹی  'digiX' کا آغاز کیا جسے "Pakistan’s Digital Space" کا نام دیاگیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان کی ٹیک سیکٹر انڈسٹری کے  ماہرین کا نیٹ ورک بنا کر  ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

Infinite ScaleUp کے زیرانتظام  ، DigiX تین قسم کے رہنماؤں کو فروغ دیتا ہے- 'ہیرو' (ماہرینِ صنعت و تجارت ) ، Pros ' (فیلڈ ماہرین اور پروفیشنلز) اور 'چیمپس' (سیکھنے اور ڈیجیٹل اسپیس میں اپنی  جگہ بنانے کے شوقین طلباء اور نوجوان) .

DigiX کی افتتاحی تقریب میں ملک کے ڈیجیٹل رہنماؤں اور ٹیک ماہرین سے لے کر ای کامرس گرو ، بلاگرز ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور کاروباری افراد نے شرکت کی تاکہ نوجوانوں کے ساتھ ڈیجیٹل اسپیس سے متعلق اپنے تجربات شئیر کرکے انہیں ٹیکنالوجی کی طرف راغب کر سکیں۔ پاکستان بھر کی متعدد یونیورسٹیوں کے 150 چیمپئنز نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ کمیونٹی کے قیام میں مدد کے لیے انڈسٹری کی قابل ذکر شخصیات اس ایونٹ میں شریک ہوئیں جن میں فیصل شیرجان (اسٹریٹجک ایڈوائزر ، COLABS) ، مونس رحمان (بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسرروزی ڈاٹ پی کے اور نصیب نیٹ ورکس) ، جہان آرا (بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، کیٹالیسٹ لیبز) ،عائشہ سروری (ڈائریکٹر پبلک افیئرز کمیونیکیشن اینڈ سسٹین ایبلٹی ، کوکا کولا کمپنی پاکستان اینڈ افغانستان ریجن) ، ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ (چیئرمین ٹی ڈی سی پی) ، ڈاکٹر فیصل ہاشمی (ہیڈ گورنمنٹ افیئرز اینڈ سٹیک ہولڈر مینجمنٹ ، کوکا کولا پاکستان اینڈ افغانستان ریجن) ، شاہوار خان (چیف کری ایٹو  ڈائریکٹر ، فارغ فور) ، عمیر بنگش (شریک بانی و  پروڈکٹ ہیڈ ٹاس ڈاؤن) ، آزاد چائے والا (انٹرنیٹ انٹرپرینیور) ، محمد انس (چیف ایگزیکٹو آفیسر، سوئفٹ) ، ذیشان حسن (سینئر پروڈکٹ منیجر ، زمین ڈاٹ کام) اور زعیم یعقوب (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز،  بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی ، لاہور)

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے والے اس پلیٹ فارم کو سپیرئیر  گروپ کے چئیرمین  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ تر بیت  اور اس کے لیے موزوں مواقع فراہم کرتے آ رہےہیں۔ DigiX کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے نوجوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ" ایسے پلیٹ فارم وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور یہ وہ وقت ہے جب حکومتی پالیسی بھی "ڈیجیٹل پاکستان" کے حق میں ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان  کے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے اپنے وسائل پیش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان ترقی کر سکے ۔  یہ پلیٹ فارم ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ آنے والے وقت میں یہ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کا استعارہ ہوگا"

Infinite ScaleUp کے چیف ایگزیکٹو صہیب محمود نے  DigiX کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ " DigiX درحقیقت ایک تحریک کا نام ہے جو نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا جذبہ ، موقع اور راستہ فراہم کرے گی۔ اس پلیٹ فارم سے ایسے راستے نکلیں گے جو نوجوانوں کو کامیابی کی منزل تک لے جائیں گے۔ بڑی کاروباری شخصیات یہاں نوجوانوں سے براہ راست گفتگو کر کے اپنے تجربات اور اپنا ہنر نئی نسل کے حوالے کریں گے۔ یہ ابتداء ہے، اسکی انتہا معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط پاکستان ہے"

DigiX کے خیال سے اسکے قیام تک مصروف عمل رہنے والی  صباء اقبال نے اس موقع پر اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ "زمانہ طالب علمی میں ایک ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی حسرت رہی جو ڈیجیٹل سپیس کو پروان چڑھا سکے، مگر پاکستان میں ایسے پلیٹ فارم کا وجود تک نا تھا، تب ایک خواہش جاگی تھی کہ پاکستان میں نوجوانوں کی اپنی ایک ڈیجیٹل کمیونٹی ہونی چاہے۔ اب اس پلیٹ فارم کے متعلق سوچنا قدرے آسان عمل تھا مگر اسکے قیام کے لیے دن رات ایک کر دینا قدرے کٹھن مرحلہ تھا۔ لیکن جس جذبے اور لگن کا مظاہرہ نوجوانوں نے کیا اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے کے لیے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں تو اس سے امید جاگی کہ یہ انسانی خدمت کا بہترین موقع ہے۔ درحقیقت طلباء  کی جانب سے بہترین رسپانس نے ہمیں قوت بخشی اور ایک سوچ اس پلیٹ فارم کی صورت معرضِ وجود میں آئی"

پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، نبیل قدیر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، Infinite ScaleUp  نے مہمانوں اور شرکاء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "DigiX  کی صورت ایک ایسے پلیٹ فارم کا قیام ہے جو ہمارے نوجوانوں اور انڈسٹری کے ماہرین کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔اس سے قبل نوجوانوں کے لیے  میں نے "آئیڈیا کروڑوں کا"  اور " پلان 9"  اور "Innovation District 9" جیسے پروگرامز کا آغاز کر چکا ہوں۔ DigiX درحقیقت نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہےاور  اسکا مقصد تین نکات پر مشتمل ہے -انڈسٹری کے لیے موزوں مہارتوں پہ کام کرنا ، حکومت کے ساتھ مل کر پالیسی بنانا اور نوجوانوں کے لیے  آواز اٹھانا اور پاکستان کے اندرونی و  بیرونی کاروباری ترقی کو مضبوط بنانا۔ اس ڈیجیٹل کمیونٹی میں نوجوانوں کو ٹیک ورلڈ کے چینج میکرز سے متعارف کرایا جائے گا جہاں انہیں ان سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مختلف کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کرنے والے طلباء سے بات کی اور ان کے ساتھ ڈیجیٹل اسپیس میں کامیابیوں کے ذرائع اور طریقہ کار شیئر کیے۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ DigiX جیسے پلیٹ فارم جو کہ نوجوانوں کی قابلیت میں اضافے کا کردار ادا کرتے ہیں وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ان کی مہارت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ انہیں قوم کے وسیع تر مفاد  کے لیے اقتصادی شراکت داروں میں بدل دیتے ہیں۔

DigiX کے بارے میں مزید تفصیلات ان کی ویب سائٹ www.digix.pk  پر مل سکتی ہیں۔