لاپتہ ممبران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے ، بلوچستان عوامی پارٹی کا مطالبہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی)کےمرکزی سیکرٹری جنرل منظورکاکڑنےحکومت سےمطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ لاپتاممبران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے اورتحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں مزیدکسی بھی قسم کی غیرقانونی رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہا جائے ۔
تفصیلات کےمطابق پارٹی اجلاس کےبعدجاری اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ اقلیتی ارکان پرمشتمل جام حکومت کی جانب سےمعززممبران اسمبلی کا اغوا، خصوصا خواتین کو غیرقانونی طور جبری حراست میں رکھنا نہ صرف ممبران اسمبلی کے استحقاق بلکہ آئین پاکستان اور اسلامی معاشرے وقبائلی روایات کو انتہائی بری طرح روندھا گیا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،حکومت اپنے غیرآئینی ، غیر قانونی،غیر اسلامی اور غیر قبائلی روایات کے برعکس خواتین ممبران کے اغوا جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک عدم اعتماد کےاسمبلی میں پیش کرنے کے دوران 34 اراکین کی حمایت پر جام کمال بلوچستان اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں ،لہذا جام کمال کو اخلاقی طور پر 25 تاریخ سے پہلے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران اسمبلی پارٹی آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرمیرظہور بلیدی کی قیادت میں بلوچستان کے بہترین مفاد میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک اعتماد کو بھر پور انداز میں کامیاب بنایں۔