فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک ہو گیا 

فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ...
فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک ہو گیا 

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے فیس بک اور ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا جا رہا تھا۔ دو روز قبل اس پلیٹ فارم کے لانچ کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا گیا تاہم ڈونلڈٹرمپ کا یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم باضابطہ طور پر لانچ کیے جانے سے پہلے ہی ہیک کر لیا گیا ہے اور اس پر خود ڈونلڈٹرمپ اور مائیک پینس کے نام سے جعلی اکاﺅنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’ٹروتھ سوشل‘ کی ’بیٹا سائٹ‘ (Beta site)کی تیاری کے بعد جب ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے اسے لانچ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تو اس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس بیٹا سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ کئی ٹیکنالوجی رپورٹرز نے اس سائٹ کو تلاش کر لیا اور اسے کھول کر اس پر جعلی پروفائلز بھی بنا لیں۔ ان میں سے کچھ پروفائلز ڈونلڈٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس کے ناموں سے بنائی گئی ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈٹرمپ کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنانے والے صحافی میکائیل تھالین نے بتایا کہ ”اس ویب سائٹ کا پبلک یو آر ایل ہیک ہونے کے فوری بعد آف لائن کر دیا گیا۔“ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کا یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 2022ءکے آغاز میں لانچ کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -