این اے 133 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بڑا حکم جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو حلقہ این اے 133 میں ہونے والے تقرر تبادلے فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133 میں تقرروتبادلوں کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن منسوخ کر نے کا حکم دیا ہے۔ریٹرننگ آفیسرنے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو اس حوالے سے خط ارسال کردیا ہے۔این اے 133 کی سیٹ لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔