’ اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی‘پی سی بی سے علیحدگی کے بعد مصباح الحق کا بڑا بیان 

’ اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی ...
’ اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی‘پی سی بی سے علیحدگی کے بعد مصباح الحق کا بڑا بیان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں نتائج کو دیکھ کر فیصلے کر لیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے آگے بڑھتے ہی نہیں ہیں، نہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور مہارت پر توجہ دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جیسے ہی ایک میچ یا سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو خود کو بچانے کے لیے قربانی کا بکرا ڈھونڈتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کوچز اور پلیئرز کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر اصل مسائل بدستور موجود رہیں گے۔مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت سینئر آل راونڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلے آپ نے ٹیم کے لیے تبدیلیاں کیں اور پھر چند روز بعد یوٹرن لے کر نکالے ہوئے کرکٹرز کو واپس لے آئے۔

مزید :

کھیل -