شادی کے 2ماہ بعد ہی میاں بیوی باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے

شادی کے 2ماہ بعد ہی میاں بیوی باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے
شادی کے 2ماہ بعد ہی میاں بیوی باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے علاقے حیدر میں 2ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا مردہ حالت میں پایا  گیا۔

نیوز ویب سائٹ "نیوز18" کے مطابق حیدر آباد کے علاقہ قادر باغ میں  اہلخانہ گھر سے باہر گئے تھے گھر میں صرف 26 سالہ سعید نصیر الدین اور ان کی اہلیہ صائمہ موجود تھیں ۔  والدین کے مطابق وہ جب رات گئے واپس لوٹے تو  دروازہ نہیں کھولا گیا ، جس پر کھڑی توڑ کر اندر گھسے اور  گھر کی بجلی معطل کر دی جس کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تو نو بیاہتا جوڑا باتھ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لڑکی کے والدین کے گھر میں پیش آیا اور بظاہر شارٹ سرکٹ وجہ معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس کے مطابق باتھ میں لگے گیزر کی تار میں شارٹ سرکٹ سے کرنٹ آگیا ہوگیا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شوہر بیوی کو بچانے کیلئے اندر گیا اور وہ بھی بجلی کی زد میں آگیا اور دونوں دم توڑ گئے ۔

پولیس کے مطابق واقع صبح کے وقت پیش آیا جبکہ اہلخانہ نے رات گئے چیک کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -