صوبائی دارالحکومت: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

صوبائی دارالحکومت: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق لاری اڈا سے ڈاکو تاجر جمیل سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکو شہری اعجاز سے 4 لاکھ روپے اور دیگر سامان،شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان،شاہدرہ کے علاقہ میں ارسلان کے اہلخانہ سے 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان،چوہنگ کے علاقہ میں اکرم کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کا سامان،اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں سلیم کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان،نواب ٹاؤن میں جمیل کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان، راوی روڈ کے علاقہ میں نذیر سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان،گلبرگ میں ذوہیب سے 3 روپے مالیت کا موبائل اور نقدی جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ماجد سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا ڈیفنس،لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی اور برکی سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، ماڈل ٹاؤن، چوہنگ، نواب ٹاؤن، گلشن اقبال، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -