ممنوعہ فنڈنگ‘حامدزمان کی ضمانت بعد ازاگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

   ممنوعہ فنڈنگ‘حامدزمان کی ضمانت بعد ازاگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحامدزمان کی ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت کی جانب سے فیصلہ آج22اکتوبرکو سنائے جانے کا امکان ہے،دوران سماعت  ایف آئی اے سے مقدمے میں ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، حامد زمان کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست ضمانت پر اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمہ میں گرفتار کیا،تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے کسی قسم کی ریکوری باقی نہیں، بغیر جرم ثابت ہوئے کسی کو جیل میں رکھنا انسانی حقوق کی پامالی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیاجائے جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر معنم بشیر نے عدالت سے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت پر اپنافیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

علاقائی -