جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے 71 جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25اکتوبر تک  توسیع کرتے ہوئے وکلاء  سے  دلائل طلب کر لئے ملزمان میں اعتزاز الحسن،صیغم عباس،سید شعیب الحسن،زبیر علی شاہ وغیرہ شامل ہیں،پاکستان انجینئرنگ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان نے اپنی کمپنیوں میں 71 افراد کو انجینئر ظاہر کرکے ملازمت دی،کمپنیوں کے ڈیٹا پر پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ان افراد کی رجسٹریشن ہوئی ملزمہ رابعہ صفدر کا تعلق  پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ہے دیگر ملزمان مختلف پرائیوٹ انجینئرنگ کمپنیوں کے ملازمین ہیں،ملزمان کی مدد سے 71 افراد نے دھوکہ دہی سے انجینئرنگ کا لائسنس حاصل کیا یادرہے کہ ایف آئی اے تفتیشی افسر مقدمہ میں شریک ملزمہ رابعہ صفدر کواپنی رپورٹ میں بے گناہ قرار دی جا چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -