قصور، مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 4افراد اغواء 

قصور، مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 4افراد اغواء 

  

قصور (بیورورپورٹ)چار مختلف واقعات میں دو عورتوں سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق رجی والا آرائیاں کے رہائشی صفدر علی وٹو نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کو بتایا کہ میری سترہ سالہ ہمشیرہ (الف) گھر میں موجود تھی کہ پل دولے والا کا رہائشی اسماعیل ولد عباس جٹ آیا اور میری ہمشیرہ کو ورغلا ء پھسلا کر اغواء کر کے لے جاتے وقت میرے گھر میں پڑا ہوا ایک لاکھ روپے بھی ساتھ لے گیا، نئی منڈی حبیب آباد کی رہائشی خاتون سعدیہ حمید نے پولیس تھانہ صدر پتوکی کو بتایا کہ میرا دس سالہ بیٹا محمد بدر گھر میں موجود تھا کہ حبیب آباد کا رہائشی فاروق ورک آیا اور میرے بیٹے کو زبردستی اغواء کر کے لے گیا،پولیس تھانہ الہ آباد نے ارزانی پور سے امجد پرویز کے پندرہ سالہ بیٹے ساجد کو اغواء کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے نتھے خالصہ سے محمد خالد کی بھابھی فردوس بی بی کو گن پوائنٹ پر اغواء کر نے والے مرتضی وغیرہ سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -