یومِ محشر حضرت محمدؐؐ کی شانِ محبوبیت کے اظہار کا دن،اشرف جلالی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”شافع محشر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت محمد مصطفی ؐ صاحبِ مقامِ محمود اور صاحبِ شفاعتِ عظمیٰ ہیں۔ یومِ محشر حضرت محمد مصطفیؐ کی شانِ محبوبیت کے اظہار کا دن ہے۔ سب سے پہلے آپؐ شفاعت کا دروازہ کھولیں گے۔
اور سب سے پہلے آپ ؐ ہی کی طرف سے شفاعت قبول کی جائے گی۔ قیامت کے دن انبیائے کرام علی نبینا و علیہم الصلوٰ? وا لسلام سے لے کر عام انسانوں تک آپ? کے جھنڈے کے نیچے جمع ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کے دربار کی طرف جانے والے جلوس میں انبیاء و رسل علی نبینا و علیہم الصلوٰ? والسلام، صدیق، شہید سب ہوں گے۔ حضرت محمد مصطفی? قیادت فرمائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے دربار میں تمام رسولوں اور امتوں علی نبینا و علیہم الصلوٰ? والسلام کی ترجمانی آپ? فرمائیں گے۔ جب تمام امتوں کی شفاعت سے انبیائے کرام علی نبینا و علیہم الصلوٰ? والسلام انکار کر رہے ہوں گے اور کہیں گے ”اور کسی نبی کے پاس جاؤ“، اس وقت شفاعت کے لیے کمرِ ہمت آپ? باندھیں گے اور شفاعت فرمائیں گے۔ شفاعت اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہوگی اور صرف اہل ایمان کی ہو گی۔ کانفرنس میں قاری محمد زاہد جلالی، علامہ خان محمد سکندری، قاری محمد شعیب جلالی، علامہ محمد اریب جلالی، قاری محمد رمضان جلالی، علامہ محمد منظور قادری، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ محمد زین العابدین جلالی، علامہ محمد اسماعیل عطاری و دیگر نے شرکت کی۔