ڈی جی سپورٹس بورڈ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی سپورٹس بورڈ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔آصف زمان کو سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دور میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات بھی ہٹائے جانے کی وجہ ہے، وفاقی وزیر احسان مزاری بھی آصف زمان کے کام سے مطمئن نہیں تھے، سابق وزیر فہمیدہ مرزا نے میرٹ کیخلاف آصف زمان کی تقرری کی،آصف زمان کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا آصف زمان 19ماہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -