شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرماکے عصاب پر سوار ہوگئے

  شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرماکے عصاب پر سوار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملبورن(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر شاہین شاہ  کی اِن سوئنگ بالنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کو کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ پر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے جس کے باعث بھارت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا روہت شرما پاکستان کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔