پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی شان مسعود کی رپورٹس کلیئر

پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی شان مسعود کی رپورٹس کلیئر

  

ملبورن(نیٹ نیوز) بھارت سے میچ کیلئے پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی کی تمام رپورٹس کلیئر آئیں ہیں۔ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، گیند لگنے کی وجہ سے اوپنر کو معمولی سوجن ہے۔اوپنر شان مسعود کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن رپورٹس نارمل آئی ہیں تاہم کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا  آج دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میچ والے روز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -