الیکشن کمیشن نے دفاتر کیلئے فول پروف سکیورٹی مانگ لی

الیکشن کمیشن نے دفاتر کیلئے فول پروف سکیورٹی مانگ لی

  

 اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن  آف   پاکستان نے اپنے دفاتر کیلئے فْول پروف سکیورٹی مانگ لی۔الیکشن کمیشن  کی جانب سے  وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے  جس میں  سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر، عملے کو فْول پروف سکیورٹی دی جائے۔چیف سیکرٹریز اور پولیس کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی بڑھانے کا کہا جائے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے خط پر صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔   

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ آخر -