سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس، افسران کو ملاز مین کی دادرسی کی آخری وارننگ 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس، افسران کو ملاز مین کی دادرسی کی آخری ...

  

فیصل آباد(معظم عمران سے) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کوماتحت افسران و ملازمین کو  سرنڈر کرنے کا نوٹس لے لیا اور سی ای اوز کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کو اس حکم نامے پر من و عن عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اختیارات سے تجاوز کر رہی ہیں جس کی نشاندہی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی کی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سی ای اوزسرنڈر کا اختیار نہیں رکھتے جبکہ یہ اختیار صرف متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی صوابدید ہے مراسلہ میں یاددہانی کروائی گئی ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور سکول یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  اختیارات ست تجاوز کرنے کے حوالے سے 2بار نشاندہی کر چکے ہیں اور یہ عمل ان لیٹرز کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مراسلہ میں  واضع کیا گیاہے کہ اگر آئندہ اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ذرائع کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سی ای اوز ایجوکیشنز ایسی پریکٹس کر رہے تھے اور ماتحت افسران کی داد رسی نہیں ہو رہی تھی جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لیتے ہوئے  تمام متعلقہ افسران کو آخری وارننگ جاری کی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -