الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے، شوکت ترین

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے، شوکت ترین

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مائنس ون عوام کو قبول نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ جس نے مقبول رہنما کو نااہل قرار دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی اصول نہیں توڑا، لوگ انہیں جانتے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

شوکت ترین

مزید :

صفحہ آخر -