دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود باضابطہ بدعنوان ثابت ہو گیا، ناصر حسین 

دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود باضابطہ بدعنوان ثابت ہو گیا، ناصر حسین 

  

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس کو کہتے ہیں مکافات عمل، دوسروں کو کرپٹ کہنے والا آج خود باضابطہ بدعنوان ثابت ہو گیا، عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدانوں کی نااہلی کو اچھا نہیں سمجھتے لیکن سیاسی مخالفین کو نااہل کرنے کی سازش کرتے کرتے آج عمران خود نااہل ہوگیا،انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی اب نہ صرف بٹ چکی بلکہ اس کے جعلی دانشور دوسری پارٹیوں سے جلد رجوع کرینگے،ناصر حسین شاہ    نے شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی میڈیا سے گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس کا سافٹ ایئر اپڈیٹ ہونا باقی ہے۔

 ناصر حسین  

مزید :

صفحہ آخر -