پی ٹی آئی کا چیئرمین سینٹ ڈائس کا گھیر اؤ، اجلاس چوتھے روزبھی احتجاج کی نذر 

پی ٹی آئی کا چیئرمین سینٹ ڈائس کا گھیر اؤ، اجلاس چوتھے روزبھی احتجاج کی نذر 

  

 اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سینٹ کا اجلاس چوتھے روز بھی احتجاج کی نذر ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جبکہ اپوزیشن کے شور شرابہ کے دوران سینٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹرینز استحقاق بل 2022 ایوان میں پیش کر دیا،چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن سیاہ پٹیاں باندھے شریک ہوئے۔کارروائی کے آغاز پر پی ٹی آئی کے سینٹرز نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں اور ایوان میں اعظم سواتی کی رہائی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے نعرے لگاتے رہے۔اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے دوران چیئر مین سینیٹ نے ایوان کی کارروائی کو ترجیح دی،ایجنڈے میں موجود قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کرنے کی مدت میں توسیع دی۔

سینٹ اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -