ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسران کو تین اضافی تنخوا ہیں دینے کی منظوری 

ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسران کو تین اضافی تنخوا ہیں دینے کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پنجاب حکومت نے ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات افسران کو تین اضافی تنخواہیں دینے کی منظور ی دیدی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں تعینات افسران و ملازمین کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زائد ہے جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تین اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات افسران کو تین بنیادی تنخواہیں دیں جائینگی اس ضمن میں 8کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے   ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کے افسران کو زیادہ کام کرنے پر تین اضافی تنخواہیں دیں  کیونکہ افسران دن رات کام کرتے ہیں جس پر انہیں تین تنخواہیں دی جارہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایوان وزیر اعلیٰ میں نئے تعینات ہونے 17 دیگر محکموں سے آئے افسران کے لیے بھی اضافی تنخواہیں منظور کی گئیں دستاویزات کے مطابق ان افسران کو بھی خصوصی طور پر اس میں عمل میں شامل کیا گیا۔
 منظور ی 

مزید :

صفحہ آخر -