کورونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ،مثبت شرح 0.42فیصد رہی

 کورونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ،مثبت شرح 0.42فیصد رہی

  

اسلام آباد (آئی این پی)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 45 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 کرونا وائرس

مزید :

صفحہ آخر -