احتجاج میں سڑکیں بند نہ ہونے دی جائیں، آئی جی پنجاب 

احتجاج میں سڑکیں بند نہ ہونے دی جائیں، آئی جی پنجاب 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں سڑکوں کی بندش اور شہریوں کی  مشکلات کے پیش نظر آر پی اوز، ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی صورت میں مین شاہراہوں اور موٹر وے سے ملحقہ سڑکوں کو بند نہ ہونے دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں خصوصاً فیملیز کو سفری پریشانی سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں جبکہ موٹر وے اور بین الاضلاعی شاہرات کو ٹریفک کے لیے بلاک نہ ہونے دیں۔ آئی جی پنجاب نے سڑکوں پر ایمبولینسز اور ہسپتالوں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ پولیس افسران ٹرکو یفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرول کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آئی جی 

مزید :

صفحہ آخر -