بڑی طاقتیں پولرائزیشن سے گریز، تصادم کے بجائے تعاون پر مبنی رویہ اپنائیں 

بڑی طاقتیں پولرائزیشن سے گریز، تصادم کے بجائے تعاون پر مبنی رویہ اپنائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل زاہد محمود نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے بڑی طاقتیں پولرائزیشن سے گریز کریں اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تصادم کے بجائے تعاون پر مبنی رویہ اپنائیں امریکا بھارت بالخصوص دوہری استعمال کی اہم ٹیکنالوجیز میں سٹریٹجک پارٹنرشپ، جنوبی ایشیا ء میں طاقت کے علاقائی توازن کو بگاڑ دیگی۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس“گلوبل اسٹریٹجک تھریٹ اینڈ ریسپانس”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایئر مارشل محمد زاہد محمود نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص پریکٹیشنرز میں عالمی و علاقائی سطح پر سلامتی کے ماحول کی سنگینی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد کریگی بدقسمتی سے دنیا بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار بین الاقوامی تنظیموں کے پاس خلا میں تیز رفتار تکنیکی ترقی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے،  انہوں نے متنبہ کیا کہ ان ٹیکنالوجیز کا منتخب اشتراک، خاص طور پر جنوبی ایشیا جیسے تنازعات کے شکار خطے میں اسٹریٹجک عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ اور تمام اقوام پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی بہتری کے لیے ان ٹیکنالوجیز کے پرامن استعمال کے لیے کام کریں اور اپنے فوجی استعمال کے لیے قوانین اور ایک بین الاقوامی فریم ورک وضع کریں۔قبل ازیں،‘ایرو اسپیس سیکیورٹی: ڈیٹرمینٹس اینڈ فیوچر پراسپکٹس’پر ورکنگ سیشن کے مقررین میں ایئر کموڈور(ر) شان کلارک، سابق ڈائریکٹر ایئر پاور ڈویلپمنٹ سینٹر اور نیوزی لینڈ کی جوائنٹ فورسز کے چیف آف اسٹاف کا کلیدی خطاب شامل تھا۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر جیمز جے ورٹز، پروفیسر نیشنل سیکیورٹی افیئرز، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول، یو ایس اے؛ ڈاکٹر ڈیمن کولیٹا، ڈائریکٹر، آئزن ہاور سینٹر فار اسپیس اینڈ ڈیفنس اسٹڈیز، یو ایس اے؛ ڈاکٹر ثانیہ عبداللہ، سابق وزٹنگ ریسرچ اسکالر، سانڈیا نیشنل لیبز، یو ایس اے؛ ایئر کموڈور خالد بنوری (ریٹائرڈ)، سابق ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے امور برانچ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، حکومت پاکستان؛ اور ایئر کموڈور ڈاکٹر لیاقت اللہ اقبال، سی پی ڈی اور سی ای او نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، پاکستان شامل تھے۔سیشن کی صدارت ریٹائرڈ چیف آف ائیر سٹاف طاہر رفیق بٹ نے کی اور نظامت ائیر کموڈور ڈاکٹر ضیاء   الحق شمسی، ڈائریکٹر (پیس اینڈ کانفلیکٹ سٹڈیز) سی اے ایس ایس نے کی۔دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، اعلیٰ فوجی افسران، مختلف تھنک ٹینکس کے سربراہان، سکالرز، صحافیوں اور طلباء نے شرکت کی۔
زاہد محمود

مزید :

صفحہ آخر -