سابق چیئرمین واپڈا طلبی کے باجود نیب میں پیش نہ ہوئے
لاہور(آئی این پی)نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود سابق چیئرمین واپڈا پیش نہیں ہوئے،جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین کو 20اکتوبر کو طلب کیا تھا،نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین واپڈاکے خلاف نیب لاہورکو پراجیکٹس میں بے ضابطگیوں کے باعث اربوں روپے کے نقصان اور تربیلا فور پراجیکٹ میں 753ملین ڈالرز مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،اس سے قبل سابق چیئرمین واپڈا آخری بار جون میں نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے۔
نیب