لاہور ہائیکورٹ نے گورالی روڈ پر انٹرچینج کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے گورالی روڈ پر انٹرچینج کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے گجرات سیالکوٹ ایکسپریس وے کی تعمیر کے خلاف درخواست پرگورالی روڈ پر انٹرچینج کی تعمیر روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب، سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس اورکمشنر گجرات سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا عدالت نے سرکاری وکیل کو فوری طور پر عدالتی حکم سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی  درخواست گزار انس گل وغیرہ کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کررکھاہے کہ گجرات سیالکوٹ ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے زمین ایکوائر کئے بغیر زبردستی ہتھیالی گئی،آئین کے تحت ریاست شہریوں کو انکی اراضی سیزبردستی, محروم نہیں کرسکتی،ایکسپریس وے کے منصوبے کیلئے اراضی کیحصول کاقانونی طریقہ اختیار نہیں کیاگیا،عدالت سے استدعاہے کہ ایکسپریس وے کے منصوبے کے نام پرزبردستی حاصل کی گئی اراضی فوری واپس کرنے کا حکم دیاجائے۔

تعمیر روکنے کاحکم 

مزید :

صفحہ آخر -