آئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے

آئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔مطیع اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ، ڈی ایس پیز محمد ابراہیم اور عباس اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پیز ظفر اقبال، اختر علی اور محمد طاہر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد، ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد محمد اسلم کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کا حکم، احمد یار کو ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد، رحمان قادر کو ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ، آصف کو ایس ڈی پی او سنگلہ ننکانہ، ناصر نواز کو ایس ڈی پی او کمالیہ اور احسان اللہ خان کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔

 تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -