متنازع ٹویٹ،اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور 

 متنازع ٹویٹ،اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی سپیشل جج سینٹرل کی عدالت کے جج راجا آصف محمود نے سینیٹر اعظم خان سواتی کی 10 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی درخواست ضمانت پر سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت ہوئی، اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے تھے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ میں عدالتی دائرہ اختیار کے معاملے پر بات کروں گا، یہ معاملہ اس عدالت کے دائرے سے باہر ہے اور سیشن جج کے پاس جانا چاہیے ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے آرمی چیف کیخلاف نفرت انگیز بیان دیا اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے فوج کے اندر بغاوت کی کوشش کی اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا انہوں نے دلائل دئیے تھے کہ آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے؟ سینیٹر اعظم سواتی نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا، سینیٹر اعظم سواتی نے دوران تفتیش ٹویٹ کا اعتراف کرلیا۔

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -